ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میانمارمیں جاری دہشت گردی کے خلاف گلبرگہ میں احتجاج

میانمارمیں جاری دہشت گردی کے خلاف گلبرگہ میں احتجاج

Sat, 09 Sep 2017 20:53:31    S.O. News Service

گلبرگہ،9؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)میانمار میں جاری بدھسٹ دہشت گردوں کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور اُنہیں ملک چھوڑنے جیسے مذموم واقعات پر مسلمانان واڑی نے کل جمعہ کے دن بعد نماز جمعہ امبیڈ کر چوک واڑی میں سخت احتجاج کیا۔ میانمار کے جنوبی صوبہ راخین میں فوج کے تشدد میں ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے ، احتجاجیوں نے اس موقع پر میانمار کی صدر آنگ سانگ سوچی کا پتلا نذر آتش کیا۔ جناب الحاج مسعود جنیدی صاحب سماجی کارکن و کانگریس قائد واڑی نے احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریباَََََََََپچھلے 10-15سالوں سے برما میں ایک منظم سازش کے تحت روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و زیادتی کی جارہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ شیطان صفت دہشت گرد اوراسلام دشمن بدھسٹوں نے طاقت اور حکومت کے زور پر ظلم و بربریت کا ننگا ناچ جاری رکھا ہے ۔ آج ہم اُسی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہوتا ہے ، اسی اعتبار سے ہمارا یہ اسلامی فریضہ ہے کہ ہم برما میں جاری روہنگیا مسلمانوں کے تئیں اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اُن کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ اس سے قبل جامعہ مسجد واڑی میں نماز جمعہ کے خطبہ میں جناب حافظ سید رؤف علی صاحب کامل جامعہ نظامیہ صدر مدرس دارالعلوم کار پیٹھ تلنگانہ نے حضرت علیؓ کی تعلیمات اور برما میں جاری بربریت پرتفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ سلسلہ 1963سے جاری ہے جو پہلے ایک چنگاری کی شکل میں تھا جو آج آگ بن کر سامنے آیا ہے ۔ مولانا نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے مسلمانوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور ان حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ، مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو رونما ہونے سے روکنے کے لئے مستقل لائحہ عمل پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ الحاج مقبول جانی صاحب صدر انتظامی کمیٹی جامعہ مسجد واڑی کی صدارت میں جلوس نکالا گیا اور امبیڈ کر چوک پر جمع ہو کر صدر میانما ر آنگ سانگ سوچی کا پتلا نذر آتش کیا گیا اورواڑی تحصیل انتظامیہ ، پولیس کے توسط سے صدر جمہوریہ ہند کو ایک یادداشت پیش کی گئی ۔ یادداشت میں حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ میانمار حکومت پر دباؤ بنانے کے وہ اس طرح کے واقعات کو روکے۔ نماز جمعہ کے بعد مسلمانان واڑی نے بلا لحا ظ مسلک و مکتب امبیڈکر چوک پر جمع ہو کر احتجاج میں شرکت کی ، جن میں قابل ذکر جناب محمود صاحب چشتی، جناب محمد اقبال صاحب، جناب محبوب سوداگر صاحب، جناب سید حسین دلدار صاحب ،جناب شمشیر احمد، جناب شیخ اشرف اور نوجوانان واڑی نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ 


Share: